ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وفاقی کابینہ کے کل کے اجلاس میں طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تشدد پسند گروپوں کے خلاف اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو تیزتر کرنے کےلئے نئے ادارے کے قیام کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات ونشریات قمرالزمان کائرہ نے اس سلسلے میں نامہ نگاروں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس ادرے کے قیام کا مقصد پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قائم ہونیوالا ادارہ، ملک میں تعلیمی مضامین، پیش ہونیوالی فلموں اور دوسرے معاملات میں بھی تبدیلی کی تجاویز پیش کرسکتا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں اور افغانستان پر غیرملکی افواج کے قبضے کے بعد اس ملک میں 35 ہزار شہری دہشتگردانہ حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
28 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 368331
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ملک میں دہشت گردی کو مؤثر انداز میں روکنے کے لئے نئےادارے کے قیام کی منظوری دی ہے۔